پاکستان پڑوسیوں کیساتھ برابری کی سطح پر خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، جلیل عباس جیلانی،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں قیام امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ،خطاب

پیر 3 مارچ 2014 08:01

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء)پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بھارت سمیت تمام پڑوسیوں کے ساتھ برابری کی سطح پر خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔پڑوسی ممالک بھی اس کوشش کا مثبت جواب دیں۔جنوبی ایشیاء میں مستقل قیام امن کی راہ میں سب بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیائی خطے سمیت دنیا بھر میں امن کا خواہاں اور اس کے لئے بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی طور پر قیام امھن،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قربانیاں اور کوششیں کے پوشیدہ نہیں۔انہوں نے جنوبی ایشیاء میں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ تنازعہ حل نہیں ہو جاتا اس کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میں نوازشریف نے بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے ،تجارت کو فروغ دینے کے لئے جو کوششیں کی ہیں انہیں رائیگان نہیں ہونا دیا جانا چاہیے بلکہ یہ ہمسایہ ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے اس طریقہ کار کو مثبت جان کر بہتر تعلقات قائم کرنے کے لئے راہیں متعین کرے۔