ایشیاء کپ ، پاکستان نے اہم میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد بھارت کوایک وکٹ سے ہرادیا، بوم بوم آفریدی نے اپنی شاندار بلے بازی سے بھارت کے منہ سے آخری اوورمیں فتح چھین لی ،بھارتی ٹیم پرسکتہ طاری،اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین کو سانپ سونگھ گیا ،بھارت کیخلاف کامیابی سے شاہینوں کی فائنل تک رسائی کی راہ ہموا ر ہوگئی،ملک بھرمیں جشن،شہریوں نے سڑکوں پرنکل کرڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے،صدراوروزیراعظم کی ٹیم کومبارکباد

پیر 3 مارچ 2014 07:56

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3مارچ۔2014ء) بنگلہ دیش میں جاری ایشیا ء کپ کے اہم میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے پاکستان نے روایتی حریف بھارت کوایک وکٹ سے شکست دی، بوم بوم آفریدی نے شاندار بلے بازی سے آخری اوورمیں بھارت کے منہ سے فتح چھین لی بھارتی ٹیم پرسکتہ طاری، اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین کو سانپ سونگھ گیا ، آخری اوور میںآ فریدی کے مسلسل دو چھکوں نے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کیا ،بھارت کیخلاف فتح سے پاکستان کی ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموارہوگئی۔

اتوارکوبنگلہ دیش کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایشیا ء کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دی ،ملک بھرمیں جشن،شہریوں نے سڑکوں پرنکل کرڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے،صدراوروزیراعظم کی ٹیم کومبارکباد۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 245رنز سکور کیے۔

پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور انور علی کی جگہ محمد طلحہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا یہ محمد طلحہ کا پہلا ایک روزہ میچ ہوگا۔بھارت کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کرکے سٹورٹ بینی کی جگہ امت شرما کو شامل کیا گیاہے۔بھارت کی پہلی وکٹ 18کے رنز پر گری جب شیکر دھون محمد حفیظ کی گیند پر 10رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 56رنز پر گری جب ویرات کوہلی 5رنز بنا کر عمرگل کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ روہت شرما 56رنز بنا کر محمد طلحہ کا شکار بنے، اجنکیا رہانے محمد طلحہ کا دوسرا شکار بنے انہوں نے 23رنز بنائے، دنیش کارتھک 23رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر سعید اجمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

214کے مجموعی اسکور پر امباتی ریادو 58رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔ رویندرا جڈیجا 52رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین، حفیظ اور طلحہ نے دو دو جبکہ عمر گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور شرجیل خان نے پاکستان کو عمدہ آغاز دیا۔ شرجیل 71کے مجموعی سکور پر 25رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔احمد شہزاد آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے انہوں نے 64گیندوں میں 42رنز بنائے۔

نائب کپتان محمد حفیظ اور صہیب مقصود نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 87رنز جوڑ کر اننگز کو سنبھالا دیا۔محمد حفیظ 75رنز بناکر آوٹ ہوئے۔اگلے ہی اوور میں صہیب مقصود 38رنز بناکر واپس پویلین لوٹ گئے۔شاہد آفریدی اور عمر گل نے اس موقع پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 235تک پہنچا دیا۔عمر گل 12،محمد طلحہ صفر ،اور سعید اجمل بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے،اس سے قبل مصباح الحق 1،اور عمر اکمل 4رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے ۔

شاہد آفریدی نے18گیندوں پر 32رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔بھارت کی جانب سے روہت شرما نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 56گیندوں میں 58رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون نے 44رنز دے کر 3جب کہ بونیشورکمار اور امیت مشرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ایک موقع پر پاکستان کی وکٹیں گرنے پر بھارتی شائقین نے شوروغل سے آسمان سر پر اٹھا لیا تاہم بوم بوم آفریدی کے دو چھکوں سے انہیں سانپ سونگھ گیا ۔

”ہم ہیں پاکستانی ہم ہی جیتیں گے“کرکٹ پر بھارتی اجارہ داری خاک میں مل گئی، روایتی حریف کیخلاف ایشیاء کپ میں پاکستان کی جیت پر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں خوشی کا سماں بندھ گیا ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا زبر دست مظاہر ،فضاء گونج اٹھی، منچلے سڑکوں پر آکر بھنگڑے ڈالنے لگ گئے ، عجب سماں ، مبارکبادیں اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان کی ایشیا ء کپ میں بھارت سے جیت پرپورے ملک میں جشن کا سماں رہا اور خوشیاں منائی گئیں ۔ وفاقی دارالحکومت کی فضاء ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھی اور منچلے سڑکوں پر آکر بھنگڑے ڈالنے لگ گئے جبکہ کچھ نوجوان گاڑیوں میں اونچی آواز میں ملی نغمے لگائے پاکستان زند ہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر نوجوانوں کے نعرے تھے بھارتی اجارہ داری کو خاک میں ملانے پر پوری پاکستانی ٹیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتیں گے ہاں ہمیں جیتیں گے کے نغمے گاتے رہے ۔

اسی طر ح چاروں صوبائی دارلحکومتو ں اور ملک کے تما م چھوٹے بڑے شہروں اور آزاد کشمیر میں بھی زبر دست جشن منایا گیا۔ قبل ازیں دوپہر ایک بجے کے قریب جب میچ شروع ہوا تو ملک میں تمام کاروبار زندگی ٹھپ رہا ۔لوگ بڑے جوش وجذبے کیساتھ میچ دیکھتے رہے ۔سڑکیں ویران رہیں اور جگہ جگہ بڑی سکرینیں نصب کی گئیں ۔جب بھوم بھوم (شاہد آفریدی) نے دوچھکے مارکرپاکستان کو جتوایا تو ملک بھر کی طرح جلالپوربھٹیاں میں بھی منچلے بھنگڑے ڈالتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔

صدرممنون حسین ،وزیراعظم میاں نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ،تحریک انصاف کے رہنماعمران خان ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن اور دیگر نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کیخلاف ایشیاکپ میں کامیابی پرمبارکباددی ہے ،وزیراعظم نے ٹیم کے نام اپنے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ ٹیم کامیابی کی مستحق ہے ۔

اس کامیایب پرپوری قوم کومبارکبادپیش کرتے ہیں ،سابق کپتان اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹیم کوکامیابی پرمبارکباددی اورکہاکہ شاہدآفریدی نے شاندارطریقے سے ٹیم کوفتح یاب کیا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شاہدآفریدی نے شاندارکھیل کرہم کوکامیابی پرمبارکبادپیش کی ہے ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ایشیا ء کپ میں بھارت کے خلاف کرکٹ میچ جیتنے پرٹیم اور قوم کو مبارکباد۔ تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے کرکٹ ٹیم مزید فتوحات حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔

متعلقہ عنوان :