طالبان کے اعلانِ جنگ بندی کے بعد وزیراعظم فوجی حملے روکنے پر غور کررہے ہیں،رپورٹ

اتوار 2 مارچ 2014 08:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد فوجی حملے روکنے پر غور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے فوجی حملے روکنے پر غور شروع کردیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خوش ہیں۔ممکن ہے کہ فوجی حملے روکنے کا حکومت بھی اعلان کردے، وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی فوجی حملے روکنے کا کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :