طا لبان کی جانب سے جنگ بندی کا فیصلہ خوش آئند ہے،خو رشید شاہ ، یہ اچھی بات ہے کہ اگر طا لبان نے ریاست کی رٹ کو تسلیم کیا ہے ہمیں امن چا ہیئے چا ہے وہ کسی بھی صورت میں ملے ہو سکتا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کا فیصلہ بڑھتے ہو ئے پریشر کی وجہ سے کیا ہو، میڈیا سے گفتگو

اتوار 2 مارچ 2014 08:19

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2مارچ۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمدشاہ نے کہا ہے کہ طا لبان کی جانب سے جنگ بندی کا فیصلہ خوش آئند ہے یہ اچھی بات ہے کہ اگر طا لبان نے ریاست کی رٹ کو تسلیم کیا ہے ہمیں امن چا ہیئے چا ہے وہ کسی بھی صورت میں ملے ہو سکتا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کا فیصلہ بڑھتے ہو ئے پریشر کی وجہ سے کیا ہوسکھر میں اپنی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے سید خو رشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ فو جی کا روائی سے پیچھے ہٹنا چا ہیئے یا نہیں میں فی الحال اس با رے میں کچھ نہیں کہہ سکتا مذکراتی کمیٹی کیا کر ے گی کیا نہیں یہ فیصلہ حکو مت کو کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ جمہو ریت کے خلاف با تیں کر نے والے ایک با ر پھر اٹھ کھڑے ہو ئے ہیں مگر وہ سن لیں کہ جمہو ریت ہی ملک کو چلا سکتی ہے پا کستان آج جن حا لا ت سے گذر رہا ہے اس کے ذمہ دار آمر اور ما رشل لا ء ہیں جنہوں نے ملک میں آئین و قا نون کی با لا دستی قائم نہیں ہو نے دی اگر ملک میں جمہو ریت ہو تی تو پا کستان نہ ٹو ٹتااور نہ بنگلہ دیش نہ بنتایہ جمہو ریت ہی تھی جس نے نو ے ہزار جنگی قیدی رہا کروائے اورپا نچ ہزار مر بع میل زمین واپس لی ان کا کہنا تھا کہ پا رلیمنٹ عوام کا منتخب ادارہ ہے جہاں پر ہم عوام کے مسائل پر بحث کر سکتے ہیں اور یہ ادرہ احتساب کے لیے بھی ہے ہر پا رلیمنٹرین اپنے اپنے علاقے اور ہر جما عت عوام کے سامنے جوابدہ ہے ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف اگر کو ئی غلطی کریں گے تو ہم ان کے سامنے کھڑے ہو جا ئیں گے اور اس مو قع پر مکمل عوام کی نما ئندگی کریں گے اور ان کو صحیح را ستے پر لا نے کی کو شش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :