جلیل عباس جیلانی کی سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک کے ہمراہ امریکی سینیٹرجان مکین سے ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت امن اورافغانستان کے استحکام کے معاملات پرگفتگوکی گئی

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)امریکہ میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)آصف یاسین ملک کے ہمراہ امریکی سینیٹرجان مکین سے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت امن اورافغانستان کے استحکام کے معاملات پرگفتگوکی گئی ،دونوں اطراف سے افغانستان سے امریکی افواج کے پرامن انخلاء پرقریبی کام کرنے پراتفا ق کیاگیا۔

پاکستانی سفیرنے سینیٹرکودوطرفہ تعلقات بشمول وزارتی سطح کے سٹریٹجک ڈائیلاگ پراعلیٰ سطحی تبادلہ خیال بارے بریفنگ دی ۔جاری پریس ریلیزکے مطابق پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے سیکرٹری دفاع جوآج کل امریکی دورے پرہیں کے ہمراہ سینیٹرجان مکین سے ملاقات کی ۔سفیرنے توانائی کے شعبے میں امریکی امدادپرشکریہ اداکیاجس سے قومی گرڈمیں 1000میگاواٹ سے زائدبجلی کااضافہ ہواہے ۔

(جاری ہے)

سفیرنے وزیراعظم نوازشریف حکومت کی طرف سے توانائی کی کمی کوپوراکرنے اورمعیشت کی بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے سینیٹرکوآگاہ کیا۔امریکی سینیٹرنے پاکستانی سفیرکوتوانائی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔دونوں طرف سے افغانستان سے امریکی افواج کے پرامن انخلاء پرقریبی کام کرنے پراتفاق کیاگیا۔جان میکن توانائی اورقدرتی وسائل کی کمیٹی کے ساتھ ساتھ سینٹ کی آرمڈسروسزکمیٹی سمیت چاراہم کمیٹیوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :