ن لیگ سے ہاتھ ملانے کی بات ابھی رہنے دیں توبہتر ہے‘ پرویز الٰہی،الیکشن 2008 میں مشرف اور کونڈولیزانے (ق) لیگ کوہروایا‘ مشرف نے جوکچھ کیا آرمی چیف کی حیثیت سے کیا اورآرمی چیف کبھی غدار نہیں ہو سکتا

ہفتہ 1 مارچ 2014 03:51

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1مارچ۔2014ء)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت بھی 5 سال پورے کرے لیکن صرف خواہش سے کچھ نہیں ہوتا کام بھی کرنا پڑتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو می کے دورا ن انھوں نے کہا کہ الیکشن 2013 پر اب ہر طرف سے انگلیاں اٹھ رہی ہیں، جلد بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔

10 ماہ میں ابھی تک حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔مشرف نے جوکچھ کیا آرمی چیف کی حیثیت سے کیا اورآرمی چیف کبھی غدار نہیں ہو سکتا۔ مقدمہ چلا کرکیا ہم آرمی چیف پرغداری کی مہر لگوانا چاہتے ہیں۔۔الیکشن 2008 میں ہمیں پتہ تھا کہ پرویزمشرف ق لیگ کواگلی حکومت میں نہیں دیکھنا چاہتے، انھوں نے ہم سے کبھی کہا تو نہیں لیکن حالات نے ثابت کردیا، الیکشن سے قبل جوبائیڈن، جان کیری، چک ہیگل آئے اور انھوں نے کہا کہ اگرآپ الیکشن جیت بھی گئے تو ہم نہیں مانیں گے۔

(جاری ہے)

کونڈولیزا رائس اور مشرف نے ق لیگ کو الیکشن ہروایا۔ہم نے بہت اچھے کام کیے تھے اور ہم اس وجہ سے پرامید تھے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ شہباز شریف کہتے تھے کہ اگر میں نے 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کردی تو میرا نام بدل دیں اب کوئی ان سے پوچھے کہ ان کا کیا نام رکھا جائے۔ ن لیگ سے ہاتھ ملانے کی بات کو ابھی سوال ہی رہنے دیا جائے تو بہتر ہے ہم سے زیادہ مسلم لیگی کوئی نہیں ہوگا ہم نے جیلیں تک کاٹی ہیں۔ ہم نے ہی اعجازبٹالوی سے کہا تھا کہ ان کا کیس لڑیں لیکن یہ خود ہی باہرجانے کا فیصلہ کر چکے تھے۔