بلوچستان لاپتہ افرادکے معاملے پراقوام متحدہ نوٹس لے ، ماما قدیر بلوچ، جمہوری حکومت عوام کوتحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 28 فروری 2014 06:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء)بلوچستان لاپتہ افرادلانگ مارچ کے سربراہ ماماقدیربلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں اب بھی لوگوں کواغواء کیاجارہاہے ،بلوچستان حکومت بھی عوام کوتحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف آصف علی زرداری اورمسلم لیگ ن کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔جمہوری حکومت کے دورمیں لوگوں کواٹھانے کاسلسلہ بڑھتاجارہاہے اورموجودہ حکومت سے مطالبات پورے ہوتے نظرنہیں آرہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ بلوچستان کے لاپتہ افرادپرنوٹس لے اورانصاف مہیاکرے۔

متعلقہ عنوان :