پاک ایران گیس پائپ لائن معاہد ہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے مکمل نہیں کیا جا سکتا، جام کمال خان،توانائی بحران حل کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ، وزیر مملکت پٹرولیم و قدرتی وسائل

جمعہ 28 فروری 2014 06:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء)وزیر مملکت برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل جام کما ل خان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کا معاہدہ ایران پر امریکہ کی پابندیوں کی وجہ سے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا، ایران پاکستان گیس پائپ لائن معاہدہ کی وجہ سے پاکستان کو بھی بیرونی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتاہے ۔ حکومت انرجی بحران کو دور کرنے کے لیے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے ۔

بدھ کے روز اسلام میں ایک نجی ہوٹل میں پاکستان انرجی کونسل فورم کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 30 فیصد آبادی گیس استعمال کررہی ہے سابقہ حکومت نے بغیر پالیسی گیس کا استعمال کیاجس کی وجہ سے پاکستان کی یہ صورتحال ہے ، انہوں نے کہا کی صرف پاکستان ہی توانائی بحران کا شکار نہیں دیگر ممالک بھی توانائی بحران کی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ نے توانائی بحران کو حل کرنے کے لیے گڈانی ،قائداعظم سولر پارک اور پنجاب حکومت نے بھی توانائی کے جامع منصوبے شروع کیے ہیں۔ حکومت توانائی بحران حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے ۔ سیمینارسے سابق انرجی ایکسپرٹ وسابق سیکرٹر ی گلفراز نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گیس اور قدرتی وسائل کی کمی نہیں بلکہ انتظامیہ کی غلط استعمال کی وجہ سے اداروں میں بحران کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ۔

پاکستان میں بلوچستان ،پنجاب ،کے پی کے اور سند ھ میں گیس کے ایسے زخائز موجود ہیں جو پاکستان کی توانائی بحران کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں ۔ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی مہیاکرے تو پاکستان میں جاری گیس اور دیگر پروجیکٹس مکمل ہو سکتے ہیں ۔ تقریب سے مشیر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ،پی پی آئی بی کے ڈائریکڑنیراے بخاری،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عنصرپرویز اور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :