صدر ممنون حسین کو برطانیہ، افغانستان، روس، موریطانیہ ،میکسیکو کے نامزد سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں، سفیروں کی صدرسے الگ الگ ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 28 فروری 2014 06:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء)صدر ممنون حسین کو برطانیہ، افغانستان، روس، موریطانیہ اورمیکسیکو کے نامزد سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کر دی ہیں ۔ اس سلسلے میں جمعرات کو ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران سفیروں اور ہائی کمشنرز نے اپنی سفارتی دستاویزات پیش کرنے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین سے الگ الگ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں برطانیہ کے نامزد ہائی کمشنر فلپ بارٹن ، افغانستان کے نامزد سفیر جانان موسیٰ زئی ، روسی فیڈریشن کے نامزد سفیر ایلکسے یوری وچ دیدوف ، موریطانیہ کے نامزد سفیر(نان ریزیڈنٹ) شیخ سید احمد البقائی ولاد حمادی اورمیکسیکو کے نامزد سفیر(نان ریزیڈنٹ) اولیسس کانچولاگوتیریز شامل تھے۔ صدر نے نئے سفیروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہرکی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے اپنے ممالک کے قریبی اور خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔