اوگرا نے پٹرول اور ہائی اوکٹین سستاڈیزل مہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی

جمعہ 28 فروری 2014 06:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء)اوگرا نے پٹرول اور ہائی اوکٹین سستاڈیزل مہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی،وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد یکم مارچ سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت میں1.30 روپے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 48پیسے اور پٹرول کی قیمت میں2روپے کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.07روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں30پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے،وزارت خزانہ آج نئی قیمتوں کی منظوری دے گی جس کا اطلاق ہفتہ یکم مارچ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :