معاشی حب کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہورہی ہے، چیف جسٹس، شہر میں 2 سال کے دوران 2 ہزار افراد کو قتل کیا گیا جبکہ شہر میں شیعہ سنی فسادات کو ہوا دی جارہی ہے،جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کراچی بار کی تقریب سے خطاب

جمعہ 28 فروری 2014 06:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حب کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جبکہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی با ر ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ 2 سال کے دوران 2 ہزار افراد کو قتل کیا گیا جبکہ شہر میں شیعہ سنی فسادات کو ہوا دی جارہی ہے، امید ہے ماضی کی طرح کراچی میں ایک مرتبہ پھر امن بحال ہوگا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ہوچکا ہے، مختلف مافیاز قیام امن میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں تاہم سپریم کورٹ کراچی سمیت ملک بھر میں قانون کی بالادستی کیلئے پرعزم اور کوشاں ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سندھ میں جلد امن قائم ہوگا اور کوئی جواز بنا کر کسی کو دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ہمارا ملک امن کا گہوارہ ہے اور جلد حالات پر قابو پالیں گے۔