وزیردفاعی پیداوار کا پاکستان میں ڈرونز کی تیاری سے لاعلمی کا اظہار،تسلی ہی دے دیں،رکن کمیٹی آسیہ ناصر

جمعرات 27 فروری 2014 07:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے پاکستان میں مقامی طور پر ڈرونز کی تیاری کے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایک رکن کمیٹی نے جب سوال کیا کہ کیا پاکستان میں امریکی ڈرون طیاروں کی طرز پر ڈرون تیار کئے جارہے ہیں تو وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ،آپ وزارت دفاع سے پوچھیں جبکہ رکن کمیٹی آسیہ ناصر نے کہا کہ آپ تسلی ہی دے دیں۔

متعلقہ عنوان :