بھارت کی مختلف جیلوں میں قید20 پاکستانی قیدی واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے، ایک قیدی کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر دوبارہ بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا

جمعرات 27 فروری 2014 07:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء) بھارت کی مختلف جیلوں میں قید20 پاکستانی قیدی واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام نے20 پاکستانی قیدیوں کو رینجرز حکام کے حوالے کر دیا۔رہائی پانے والے قیدیوں میں اکرم ، عبدالرزا ق، عبد الحلیم،شاہد،محمد اسلم اور وسیم سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ ایک قیدی کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر دوبارہ بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

رہائی پانے والے بیشتر قیدیوں کو بھارتی گجرات کی جیل پور بند اور جام نگر میں قید کیا گیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رہاہونیوالے بہت سے پاکستانی شہری اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں‘ان قیدیوں کو جیلوں میں تشدد یا دیگرناسازگارحالات کا سامنا کرنا پڑا،قیدیوں کے بارے میں پاک بھارت عدلیہ کمیٹی نے گزشتہ دورہ بھارت کے دوران ان قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کی فوری رہائی کی سفارش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :