طالبان کے معاملے پر تحریک انصاف نے تنہا ہونے کی وجہ سے یوٹرن لیا‘چوہدری اعتزازاحسن

جمعرات 27 فروری 2014 07:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ طالبان کے معاملے پر تحریک انصاف نے تنہا ہونے کی وجہ سے یوٹرن لیا،کرکٹ میچ کھیلنا عمران خان کا کام ہے،چودھری نثار کا نہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات پر تحفظات تھے کیونکہ ان کی شرائط سخت ہیں،علماء کی اکثریت طالبان مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی دوبارہ کھولنے کے حوالے سے عدالتوں نے فیصلہ دے دیا ،تحریک انصاف کوتین ماہ تک نیٹو سپلائی بند رکھنے کا جواب دینا ہوگا،عمران خان کا طالبان کے حوالے سے اپنے نظریات پر نظر ثانی کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے،طالبان سے میچ کھیلنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ کھیلنا عمران خان کا کام ہے چودھری نثار کا نہیں۔