امیدہے پاکستان گیس پائپ لائن معاہدے کا احترام کرے گا ،ایرانی نائب وزیرتیل

جمعرات 27 فروری 2014 07:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)ایرانی نائب وزیرتیل علی مجیدی نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے میں ایران نے معاہدے کی پاسداری کی، امید ہے پاکستان بھی معاہدے کا احترام کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ایرانی نائب وزیرتیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو منصوبے میں اپنی طرف کا کام تیزی سے مکمل کرنا ہوگا، پاکستان نے ایران پر عائد پابندیوں کے باوجود منصوبے پر دستخط کیے۔

متعلقہ عنوان :