بھارتی حکام نے 20پاکستانی قیدیوں کو ر ہا کردیا

جمعرات 27 فروری 2014 06:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء) بھارتی حکام نے 20پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو بھارتی حکام نے 20پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کیا رہا ہونے والے قیدیوں میں دو کا پنجاب کے ضلع لاہور جبکہ اٹھارہ کا تعلق سندھ سے ہے ان افراد کو بھارتی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے باعث گرفتار کیا گیا تھا ۔