جو دائمی کنفیوژن کا شکار ہوں ان کی کنفیوژن کوئی بھی دور نہیں کر سکتا،چودھری نثار ، یہ حیران کن بات ہے خورشید شاہ نے داخلی سلامتی پالیسی کا مسوّدہ پڑھے اور سمجھے بغیر ہی اس پر تبصرہ شروع کر دیا ،اپوزیشن لیڈر کے بیان پر ردعمل

جمعرات 27 فروری 2014 06:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27فروری۔ 2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو دائمی کنفیوژن کا شکار ہوں ان کی کنفیوژن کوئی بھی دور نہیں کر سکتا۔ یہ حیران کن بات ہے کہ خورشید شاہ نے داخلی سلامتی پالیسی کا مسوّدہ پڑھے اور سمجھے بغیر ہی اس پر تبصرہ شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ کنفیوژن کا شکار وہ پارٹیاں ہیں جن کے لیڈر اسمبلی میں کچھ اور فیس بک اورٹوئیٹرپر کچھ اور اعلانات کرتے پھرتے ہیں۔ جن کے دور میں ملک پر حملے ہوئے۔ ہزاروں لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ملک غیر محفوظ سے غیر محفوظ تر بنتا گیا اور اس کے ردّعمل میں انہوں نے چھینک تک نہیں ماری بلکہ ہر کارروائی کے بعد خاموشی اختیار کی۔ آج وہ کس منہ سے بلاجواز تنقید کر رہے ہیں۔ جن کے پاس کہنے کو کوئی ٹھوس بات نہ ہو وہ اسی قسم کی تقاریر پر اکتفا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :