بغیر جنگ بندی طالبان سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، عرفان صدیقی

بدھ 26 فروری 2014 07:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رابطہ کار عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ غیرمشروط جنگ بندی کے بغیر طالبان سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حتمی موقف واضح کردیا کہ طالبان کی جانب سے غیر مشروط فائر بندی کے بغیر اب مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان نے حکومتی کمیٹی کے موقف کی تائید کی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان کی پر تشدد کاروائیوں نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا ہے، حتمی موقف واضح کردیا ہے کہ طالبان کی جانب سے غیر مشروط فائر بندی کے بغیر اب مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے۔