حکومت اورفوج طالبان آپریشن پرایک موٴقف پرہیں ، شاہد خاقان عباسی ،الطاف حسین کابیان حقائق کے برعکس ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 26 فروری 2014 07:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت اورفوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک موٴقف پرہیں ،الطاف حسین کابیان حقائق کے برعکس ہے ،طالبان مذاکرات بھی آئین کے مطابق ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن کے قیام کیلئے سابقہ حکومت نے کوئی پالیسی نہیں بنائی ،مسلم لیگ ن امن کے قیام کیلئے سنجیدہ ہے اورسیکورٹی فورسزاورحکومت طالبان آپریشن پرایک ہی صفحہ پرہیں ۔سیاستدانوں کومتضادات بیانات دینے سے گریزکرناچاہئے ،قوم کوامن دیناوقت کی ضرورت ہے ،مسلم لیگ پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلوں پرعمل کریگی۔