دہشتگردی اورمذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، پرویز رشید ،جومذاکرات کرناچاہتے ہیں انہیں دہشتگردی ختم کرناپڑیگی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 26 فروری 2014 07:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ دہشتگردی اورمذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،جومذاکرات کرناچاہتے ہیں انہیں دہشتگردی ختم کرناپڑیگی ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جن مراکزسے مسلح افواج اوردفاعی اداروں پرحملے کئے جاتے ہیں ان کوبرداشت نہیں کیاجائیگا،پاکستان کی سلامتی کے اداروں کواپنے مراکزاورافرادکوختم کرنے کاحق ہے ،جوپاکستان کے شہریوں کونشانہ بناتے ہیں ۔

قومی سلامتی کی پالیسی ضرورت تھی بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے کوئی کام نہیں کیا،اورآنکھیں چرائیں ،پالیسی کیلئے اداروں سے مشاورت کی گئی اورماہرین کی رائے بھی لیکرمربوط پالیسی بنائی گئی ہے ۔پالیسی کے ساتھ فنانشل پلان بھی تیارکرلیاگیاہے اس پرعملدرآمدکاطریقہ کاربھی واضح کردیاجائیگا،وزیراعظم کابینہ اجلاس میں اس کی رپورٹ لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں سنے کہاکہ نیکٹاکاادارہ موجودہے ادارے کو فعال ادارے میں تبدیلی کریں گے ،دہشتگردی کے واقعات کے خاتمے کیلئے کام کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن سے گھربارچھوڑنے والوں کی دیکھ بھال کریں گے ۔سوات آپریشن کے وقت بھی حکومت اورعوام نے گھربارچھوڑنے والوں کی دیکھ بھال کی تھی ۔وزراء کی ذمہ داریاں لگادی گئی ہیں آپریشن کے ردعمل سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومتوں کوآگاہ کردیاہے۔وفاقی ادارے بھی معلومات صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئرکررہے ہیں ۔واقعات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیارہیں ۔

متعلقہ عنوان :