ایران پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے ، بجان غدار زنگانے ،پاکستان نے اس مسئلہ پر سرکاری طور پر ہمیں آگاہ نہیں کیا ، ایرانی وزیر تیل کا شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل

بدھ 26 فروری 2014 07:05

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء) ایرانی وزیر تیل بجان غدار زنگا نے پاکستانی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو معطل کرنے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے ، پاکستان نے اس مسئلے پر سرکاری طور پر ہمیں آگاہ نہیں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ پاکستان سے سرکاری سطح پر مطلع کرنے کے بعد فیصلہ کرینگے ۔ انہوں نے اس سے پہلے کہا تھا کہ تہران پاکستان کو گیس برآمد کرنے سے متعلق پرجوش نہیں ہے یاد رہے کہ پاکستانی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ ایران پاکستان پائپ لائن منصوبہ ابھی ہمارے سامنے نہیں ہے ۔