ملک میں مزدور کش حکومت ہے ،تاجر حکمران اپنے خزا نے بھرتے ہیں ،خورشید شاہ، قومی اداروں کی حکومت کی نجکاری کی تو پور ے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے،نجکاری کیخلاف سیمینار سے خطاب ،پی ٹی آئی نجکاری پالیسی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گی ، اسد عمر ،جماعت اسلامی ہر فورم پر مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہوگی،میاں اسلم

بدھ 26 فروری 2014 07:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26فروری۔2014ء)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی لیڈر خورشیدہ شاہ نے کہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی قومی اداروں کی نجکار ی کے خلاف ہے ۔ قومی اداروں کی حکومت کی نجکاری کی تو پور ے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں انسداد نجکاری سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس ملک کی بدقسمی ہے کہ ملک میں تاجروں کی حکومت ہے انہوں نے مزدورں کو کای دینا ہے اپنی فلوراور شوگرملوں کو مضبوط کریں گے۔

قومی اداروں کی نجکاری نہیں ہونی چاہیے ۔ اداروں سے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرناچاہیے ۔ اس موقع پر پی پی پی کے سنینٹر سعید غنی نے کہا منافع بخش اداروں کی نجکاری ہوئی تو پاکستان میں مہنگائی بڑھ جائے گی۔ اداروں سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے اور لیبرز قوانین پر عمل درآمد کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر نے کہا کہ قوی اداروں کی نجکاری ہوئی تو پی ٹی آئی اس پالیسی کے خلاف ڈٹ کر مقا بلہ کرے گی۔

اداروں کی نجکاری کرنے کے بجائے اداروں میں میرٹ پالیسی نافذ کی جائے ۔ اور کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ْغلط ہے کہ ادارے خسارے میں جارہے بلکہ خسار ے والے اداروں میں سفارشی کلچر کو ختم کرکے اور اداروں کے سربرہان کو میرٹ پر تعنیات کر کے قومی اداروں کو بچایا جائے اس موقع پر جماعت اسلامی کے راہنما میاں اسلم نے بھی خطاب کیا اور قومی اداروں کی نجکاری پالیسی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس سیمینار میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی لیبرز یونین ۔ اوجی ڈی سی ایل،پی آئی اے،ریلوے ،سٹیل ملز یونین،سی ڈی اے ،اور دیگر یونین کے سربرہان اور سینکڑوں مزدوروں اور ملازمین نے شرکت کی۔