وزارت دفاع کی قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں بارے تفصیلات جمع کرانے پر معذرت،ڈرون بارے تفصیلات پولیٹیکل وزارت سفیروں کو دیتے ہیں‘ وزارت دفاع،دور دراز علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملوں کی تفصیلات فوج کی فارمیشنز سے حاصل کرتے ہیں‘ قومی اسمبلی میں جواب

منگل 25 فروری 2014 07:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25فروری۔2014ء) وزارت دفاع نے قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں بارے تفصیلات جمع کرانے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیٹیکل حکام وزارت سیفران کو تفصیلات دیتے ہیں یہ تفصیلات ہمارے پاس نہیں ہیں پیر کو جمع کرائے گئے تحریری جواب میں وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ دور دراز کے علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملوں کی تفصیلات وزارت دفاع فوج کی فارمیشنز سے حاصل کرتی ہے ڈرون حملے دور دراز علاقوں میں ہوتے ہیں یہ معلومات وزارت سیفران سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔