چوہدری نثار کا ایف آئی اے کو انسداد ہیومن سمگلنگ کیخلاف جاری مہم کو مزید تیز، گھناوٴنے کاروبار میں ملوث بڑے مجرموں ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم

پیر 24 فروری 2014 06:00

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے) کو انسداد ہیومن سمگلنگ کیخلاف جاری مہم کو مزید تیز کر کے اس گھناوٴنے کاروبار میں ملوث بڑے مجرموں ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق چودھری نثار علی خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت جاری کی ہیں کہ انسداد ہیومن سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے اور اس کاروبار میں ملوث بڑے مجرموں پر ہاتھ ڈال کر انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے اس کاروبار کے لئے وسط ایشیائی ریاستوں سے سمگل ہو کر آنے والے خواتین کا راستہ فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے اور ان خواتین کو پاکستانی سفارتخانوں میں ویزہ دلوانے میں معاونت فراہم کرنے والے افسران کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے اس کاروبار میں ایف آئی اے کے ملوث اہلکاروں و افسران کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ اس پورے معاملے کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ بھی ڈی جی ایف آئی اے سے طلب کی ہے۔