افغانستان،طالبان کے فوجی چوکی پر حملے میں 20فوجی ہلاک،سات یرغمال بنا لئے گئے ، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

پیر 24 فروری 2014 05:58

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)افغان طالبان نے اتوار کو علی الصبح پاکستان کی سرحد سے متعلقہ مشرقی صوبہ کنڑ میں ایک افغان فوجی چوکی پر دھاوا بول دیا جس میں 20فوجی ہلاک ہو گئے اور سات کو اغواء کرلیا گیا ، یہ بات ایک اہلکار نے بتائی ہے ۔کشیدگی والے سرحد علاقے پر انتہا پسندوں کو برتری حاصل ہے جو فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لئے جدید آتش گیر ہتھیار استعمال کرتے ہیں لیکن اتوار کو کئے جانیوالے حملے میں حالیہ مہینوں میں کسی ایک واقعہ میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد شمار کی گئی ہے ۔

صوبائی گورنر شجاع الملک جلالہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ہلاک خیز حملہ غازی آباد کے علاقے میں پیش آیا ، طالبان نے بعد ازاں ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ باور کیا جاتا ہے کہ چوکی میں موجود بعض فوجیوں نے حملہ آوروں کی مدد کی ، تاہم اس کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور طالبان نے اپنے بیان میں چوکی کے اندر کئے جانیوالے حملے میں کسی مدد کا ذکر نہیں کیا ہے ۔

وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے کابل میں بتایا کہ اغواء کئے جانیوالے فوجیوں کی رہائی کے لئے تلاش جاری ہے ، سال رواں کے اواخر تک ایک امریکی منصوبے کے تحت مغربی اتحادیوں ، امریکہ اور نیٹو فوجیوں کے انخلاء سے قبل طالبان باغیوں کے خلاف لڑائی میں زیادہ ذمہ داری سنبھالنے کے پیش نظر حالیہ برسوں میں افغان فوجیوں اور پولیس میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :