پانچ سال میں ملک میں گیس سرپلس کردیں گے، شاہد خاقان عباسی ،آئندہ سال گھریلو صارفین کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، ایل این جی کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں تمام خبریں بے بنیاد ہیں،نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

پیر 24 فروری 2014 05:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پانچ سال میں ملک میں گیس سرپلس کردیں گے۔ آئندہ سال گھریلو صارفین کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ایل این جی کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے باعث پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام نہیں ہورہا۔

2013 ء میں سابق صدر آصف علی زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا نام نہاد افتتاح کیا۔ معاہد پر عمل نہ کرنے سے تین ملین ڈالر روزانہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ایران نے بھی ابھی تک اپنے حصے کا کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ایران پر پابندیوں میں نرمی ہوتے ہی گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قطر سے گیس درآمد کرنے کا ایشو حل طلب ہیں‘ ابھی قیمت پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔

گیس کی قیمت 18 ڈالر سے کم کرنا ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال سردیوں میں گھریلو صارفین کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ایل این جی سستی نہیں مگر اس کا براہ راست اثر گھریلو صارفین پر نہیں پڑے گا۔ گھریلو صارفین کی گیس کی قیمتوں میں ایک پیسے کا اضافہ نہیں کیا گیا ۔ اضافی گیس بل آنے کی وجہ سکیورٹی فیس میں اضافہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2004 ء سے 2010 ء تک تمام درخواستوں پر کنکشن جاری کردیئے ہیں حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر گیس کنکشن دینے کی روایت ختم کردی ہے ملک میں ریگولیٹری باڈی نے اپنا کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے رواں سال پٹرولیم لیوی پر 18 ارب روپے کا عوام کو ریلیف دیا۔ اوجی ڈی سی ایل سے شیئر کی نجکاری کی جائے گی۔ چائنا کی 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیپرارول لاگو نہیں ہوتا۔ یہ سمجھوتیہیں ملکی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ پانچ سال میں ملک میں گیس سرپلس کردیں گے۔ سمندر میں بھی گیس تلاش کریں گے۔