چین سے 9 ریلوے انجنوں کی پہلی کھیپ (کل) کراچی پہنچ جائے گی،تجرباتی طور پر استعمال کیا جائیگا ،کامیابی پر مزید انجن حاصل کئے جائینگے،ذرائع محکمہ ریلوے

پیر 24 فروری 2014 05:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء)چین سے 9 ریلوے انجنوں کی پہلی کھیپ کل (منگل کو) کراچی پہنچ جائے گی جسے تجرباتی طور پر استعمال کیا جائیگا اور تجربات کامیاب ہونے پر مزید انجن حاصل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ ریلوے کے ذریعے کے مطابق2 سے3 ہزا ر ہارس پاور کے یہ انجن ایک چینی کمپنی سے حاصل کئے گئے ہیں اور ان کی کامیابی پر مزید 23 انجن خریدے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کی طرف سے مشرف دور حکومت میں کچھ انجن حاصل کئے گئے تھے لیکن وہ بیکار ثابت ہوئے اور اس وقت مختلف ورکشاپوں میں پڑے ہیں ۔موجودہ حکومت نے چینی کمپنی سے متبادل انجن دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔چینی کمپنی نے پہلے انکار لیکن بعد میں ان سے سمجھوتہ طے پا گیا جس کے باعث یہ انجن لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :