پا کستان ، افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے ،اسحاق ڈار، افعانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری ر ہے گا ، نوازشریف کی دانشمندانہ قیادت میں حکومت نے سیکیورٹی ،معاشی اورتوانائی کے پاکستان کودرپیش چیلنجزسے چھٹکاراپانے کیلئے ایک روڈمیپ دیا ہے، یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کوجی ایس پی پلس کادرجہ دیناپاکستان کی سماجی واقتصادی پالیسیوں پراعتمادکامظہرہے،وزیر خزانہ کا پا ک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے نویں اجلاس سے خطاب ، دونوں ملکوں کے باہمی مفادکیلئے تجارتی واقتصادی تعلقات کوفروغ دینے کی ضرورت ہے،افغان وزیر خزانہ

پیر 24 فروری 2014 05:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24فروری۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے ، افعانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری ر ہے گا جبکہ افغا ن وزیر خزانہ نے دونوں ملکوں کے باہمی مفادکیلئے تجارتی واقتصادی تعلقات کوفروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کانواں اجلاس اتوارکوکابل میں منعقدہوا،سیشن کی مشترکہ صدارت وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈاراورافغانستان ان کے ہم منصب ڈاکٹرحضرت عمرذاخلوال نے کی ۔افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے دوطرفہ تجارت کوخطے کے عوام کی معاشی بہتری کیلئے تاجکستان کے ساتھ سہ فریقی ٹرانزٹ معاہدے تک توسیع دینے پرزوردیا،انہوں نے پاکستان کے تعاون سے جاری منصوبوں کی فوری تکمیل ،پاکستانی تاجروں اورمحنت کشوں کیلئے ویزہ سہولیات اورپاکستان اورافغانستان کے درمیان دہرے ٹیکسوں کوفوری بنیادوں پرختم کرنے کے عمل کوحتمی شکل دینے پربھی زوردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے جوکہ پاکستان کے انتہائی اہم ہمسائیہ ممالک میں سے ایک ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں سرگرم کرداراداکررہاہے ۔اس ضمن میں حکومت پاکستان نے کابل میں 400بستروں پرمشتمل جناح ہسپتال ،لوگرمیں 200بستروں پرمشتمل ہسپتال ،لیاقت علی خان انجینئرنگ یونیورسٹی ،بلف رحمان باباسکول اورکابل میں 1500بچوں کیلئے ہاسٹل ،جلال آبادمیں نشترکڈنی ہسپتال اورطورخم سے جلال آبادتک دورویاسڑک کی تعمیرکے منصوبے شروع کررکھے ہیں ،اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان نے افغانستان کیلئے جذبہ خیرسگالی کے تحت ترقیاتی فنڈزکو385ملین ڈالرسے بڑھاکر500ملین ڈالرکردیاہے ،تاکہ افغانستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے ۔

انہوں نے کہاکہ دوطرفہ تجارت اورسڑک کے رابطے کی حوصلہ افزائی اوربہتری کیلئے حکومت پاکستان نے پشاورجلال آبادموٹروے کی تعمیرکاوعدہ کررکھاہے ،اس کے ساتھ ساتھ پشاورجلال آبادریلوے لنک پاکستان ،افغانستان کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیائی ممالک کے تاجروں کیلئے انتہائی مفیدہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ اقدامات اس اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں جوپاکستان اپنے برادرملک کودیتاہے ۔

وزیرخزانہ نے وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کی گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران کامیابیوں پربھی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میاں نوازشریف کی دانشمندانہ قیادتنیسیکیورٹی ،معاشی اورتوانائی کے پاکستان کودرپیش چیلنجزسے چھٹکاراپانے کیلئے ایک روڈمیپ تیارکیاہے ،پاکستان کی معیشت 2008-09ء سے اوسطاًترقی کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے آئندہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی پیداوارکاہدف 4.5فیصدمقررکررکھاہے ،جسے وسط مدت میں 6.7فیصدتک لے جایاجائیگا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان ایک بڑے اصطلاحاتی پروگرام پرکاربندہے ،جس کامقصدمالیاتی استحکام ،مقامی وسائل کومتحرک کرنا،مرحلہ وارسبسڈیزدینا،بجلی کے شعبے اوردیگرپبلک سیکٹراداروں کی ریسٹچرنگ اورسماجی حفاظتی معیارات کومضبوط بناناہے ۔سنیٹراسحاق ڈارنے مزیدکہاکہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کوجی ایس پی پلس کادرجہ دیناپاکستان کی سماجی واقتصادی پالیسیوں پراعتمادکامظہرہے ۔

اس موقع پرافغان وزیرخزانہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی مفادکیلئے تجارتی واقتصادی تعلقات کوفروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے افغانستان کی تعمیرنواوربحالی باالخصوص سماجی انفراسٹرکچرکی ترقی میں پاکستان کے کرداراورکاوشوں کوسراہا۔دونوں وزرائے خزانہ کے افتتاحی خطاب کے بعداجلاس میں نوے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے ایجنڈے کی منظوری دی گئی جس کے بعددونوں ملکوں کے تکنیکی ماہرین متعلقہ کمیٹیوں کے تحت آنے والے معاملات پرتبادلہ خیال کریں گے ۔

مشترکہ سیشن پیرکوبھی کابل میں جاری رہے گا۔کمیشن کے اجلاس کے بعد پاکستان کے وفد نے جلال آباد کا دورہ کیا جہاں پاکستان کی طرف سے 71 لاکھ ڈالر کی لاگت سے قائم کردہ گردوں کے امراص کے علاج کے ہسپتال کا انتظام افغانستان کے سپرد کیا گیا جس پر7.5ملین ڈالرلاگت آئی ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس ہسپتال سے لوگوں کو گردوں کے علاج کرانے کی سہولت میسر آئے گی اسحاق ڈار نے طور خم سے جلال آباد 71 کلومیٹر شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے کام کا بھی افتتاح کیا۔