امریکہ میں زیرعلاج پاکستانی طالبعلم شاہ زیب کے ویزے میں ایک ماہ کی توسیع،شاہ زیب کے ویزے کی مدت 28 فروری کو ختم ہورہی تھی

اتوار 23 فروری 2014 07:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء) امریکہ میں زیر علاج پاکستانی طالبعلم شاہ زیب باجوہ کے ویزے میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے امریکی ریاست منی سوٹا کے اسپتال سینٹ میری میں زیر علاج پاکستانی طالبعلم شاہ زیب باجوہ کے ویزے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے ویزے کی معیاد 28 مارچ تک کردی گئی ہے۔ شاہ زیب کے ویزے کی مدت 28 فروری کو ختم ہورہی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے امریکہ جانے والا طالبعلم شاہ زیب گزشتہ ماہ امریکی ریاست منی سوٹا میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوکر کوما میں چلا گیا تھا جو اب تک وہی زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :