کراچی میں طالبان موجود ہیں یہ ایک حقیقت ہے ، قائم علی شاہ ،کراچی کے میدان جنگ بننے کی با تیں صرف خو ف و ہراس پھیلا نے کی کوشش ہے، طالبان سے نمٹنے کیلئے پو لیس اور رینجرز اچھا کام کر رہی ہیں با قی اللہ ما لک ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

اتوار 23 فروری 2014 07:22

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کر اچی میں طالبان کی مو جو دگی کا اعتراف کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کراچی میں طا لبان مو جود ہیں یہ ایک حقیقت ہے با قی کراچی میدان جنگ بنے گا اس طرح کی با تیں صرف خو ف و ہراس پھیلا نے کی کوشش ہے ایسی کو ئی بات نہیں طالبان ان سے نمٹنے کے لیے کر اچی میں پو لیس اور رینجرز اچھا کام کر رہی ہیں با قی اللہ ما لک ہے ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے ہفتے کی شام سکھر ائیر پو رٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے مذکرات کرنا یا نہ کرنا یہ بات وفاقی حکو مت پر انحصار کر تی ہے تا ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں فی الحال قائم مقام آئی جی کام کررہا ہے اسے یا کسی اور سینئر افسر کو مقرر کر نے کے حوا لے سے وفاق سے مشاورت کی جا ئے گی اور اگر وفاق نے کو ئی اچھا افسر دیا تو اسے مقرر کر دیا جا ئے گاان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لیے ہما ری کو ششیں جا ری ہیں کراچی میں کام کرنے والی پو لیس اور رینجرز کی کا رکردگی اچھی رہی ہے۔