طالبان ٹھکانوں پر حملہ عسکری قیادت کا اپنا فیصلہ تھا‘ خورشید شاہ،حساس اداروں کو طالبان ٹھکانوں کا پتہ ہے‘ حکومت کو دہشت گردی سے بچنے کیلئے ایکشن لینا ہوگا‘ طالبان کیساتھ مذاکرات کی کوئی افادیت نہیں‘ قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 فروری 2014 07:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حساس اداروں کو معلوم ہے کہ طالبان کے ٹھکانے کہاں کہاں ہیں‘ طالبان کیخلاف حملہ عسکری قیادت کا اپنا فیصلہ ہے‘ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کو فیصلہ کرنا چاہئے۔ سکھر میں ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کیساتھ مذاکرات کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہے۔

حکومت کو طالبان کخلاف ایکشن لینا ہوگا۔ ایکشن لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت ایکشن نہ لیا گیا تو حکمرانوں کو اقتدار سمیت ملک کو بھی نقصان پہنچے گا۔ ملک کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے حکومت کو ایکشن لینا ہوگا اور موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کو فیصلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کیخلاف فضائی حملہ عسکری قیادت کا اپنا فیصلہ تھا۔ حساس اداروں کو معلوم ہے کہ طالبان کے ٹھکانے کہاں کہاں ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے بطور آرمی چیف 3 نومبر کا اقدام کیا۔ انہوں نے کہا شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔