بونیر،قومی وطن پارٹی کے رہنما عدالت خان بم دھماکے میں 3 ساتھیوں سمیت جاں بحق ،عدالت خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عدالت جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑا دیا گیا

اتوار 23 فروری 2014 07:19

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23فروری۔2014ء)قومی وطن پارٹی کے رہنما عدالت خان ایڈووکیٹ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،عدالت خان اپنے ساتھیوں سمیت جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے رہنما عدالت خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے ڈگرکی عدالت جارہے تھے کہ گوکن کے علاقے میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑا دیا گیاجس کے نتیجے میں عدالت خان اپنے 3 ساتھیوں سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈگر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک ساتھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :