کراچی ، اورنگی ٹاورن ایم پی آر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنمااور بچے سمیت5افراد جاں بحق،بلاول بھٹو پرخودکش حملے کامنصوبہ ناکام ، حساس اداروں اورسی آئی ڈی نے بارودسے بھری گاڑی پکڑلی،2دہشتگرد گرفتار،زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،دہشتگردوں سے خوفزدہ نہیں ، بلاول بھٹو

جمعہ 21 فروری 2014 07:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنمااور بچے سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن ایم پی آر کالونی میں کار پر فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی عہدیدار ڈاکٹر اسرار اپنے 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعدعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ گاڑی نمبر ACS-247 پر کی گئی۔پولیس کے مطابق گاڑی سے کلاشنکوف اور پستول کے 2 میگزین بھی ملے۔پولیس کے مطابق عینی شہادین نے بتایا کہ ڈاکٹر اسرار اپنے مہمانوں کے ہمراہ باہر نکلے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکٹر اسرار کے ساتھ قتل ہونے والے افراد کی شناخت اقبال حسین، جمشید اللہ، امیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فوری طور پر بچے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنما بشیر جان کے مطابق ڈاکٹر اسرار اور جمشید اللہ عوامی نیشنل پارٹی کے عہدایدار تھے ۔ادھرپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پرخودکش حملے کامنصوبہ ناکام بنادیاگیا،کراچی میں حساس اداروں اورسی آئی ڈی نے بارودسے بھری گاڑی پکڑکر2دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پورمیں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بارودسے بھری گاڑی پکڑلی ،گاڑی سے 120کلوگرام دھماکہ خیزموادتھا،سی آئی ڈی اورحساس اداروں نے 2دہشتگردوں فریداللہ محسود اورایوب کوگرفتارکرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے خلاف بیان دینے پربلاول بھٹوپرحملے کامنصوبہ بنایاگیا،دونوں کوضلع غزنی سے گرفتارکیاگیا۔

فریداللہ محسود کاکہناہے کہ طالبان قیادت کی طرف سے ٹاسک ملاتھا۔فریداللہ محسود عباس کے دھماکے کابھی ماسٹرمائنڈہے اوربارودسے بھری گاڑی بنانے کابھی ماہرہے۔ادھرپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ وہ دہشتگردوں سے خوفزدہ نہیں ہیں ،اپنے ٹویٹرپرپیغام میں انہوں نے کہاکہ”میں خوف زدہ نہیں ہوں “ تم کتنے بھٹومارے گے ہرگھرسے بھٹونکلے گا،زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے“ ۔