سابق گورنرسلمان تاثیرکابیٹاطالبان نہیں ازبک کی قید میں ہے ، رحیم اللہ یوسفزئی ،طالبان کے پاس کئی قیدی ہیں ،طالبان نے مارے جانے والے لوگوں اورخواتین اوربچوں کی قیدکی تفصیلات نہیں دیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 21 فروری 2014 07:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21فروری۔2014ء)طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاہے کہ سابق گورنرسلمان تاثیرکابیٹاطالبان نہیں ازبک کی قید میں ہے ،طالبان کے پاس کئی قیدی ہیں ،طالبان نے مارے جانے والے لوگوں اورخواتین اوربچوں کی قیدکی تفصیلات نہیں دیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاہے کہ تحریک طالبان میں کچھ لوگ مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں ،تحریک طالبان نے کہاکہ ان کے لوگ مارے گئے اورہم نے ان سے مارے جانے والے لوگوں کی تفصیل مانگی توکوئی تفصیل نہیں ملی ۔

انہوں نے کہاکہ ان کی خواتین اوربچے قیدمیں ہیں اوران کی تفصیلات مانگنے پروہ بھی فراہم نہیں کی جاسکیں ۔انہوں نے کہاکہ طالبان کے پاس کئی پاکستانی قیدی ہیں ،تاہم سابق گورنرسلمان تاثیرکابیٹاطالبان کے قیدمیں نہیں وہ ازبک کی قیدمیں ہے ،جنہوں نے اس کی رہائی کیلئے بھاری معاوضہ طلب کیاہے ۔