پاکستان،افغانستان ،کرغزستان،تاجکستان کے درمیان ”کاسا1000“ معاہدے پر دستخط ہوگئے،معاہدے کے تحت پاکستان کو700 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی

جمعرات 20 فروری 2014 07:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء)پاکستان،افغانستان ،کرغستان اور تاجکستان کے درمیان پاکستان کو700 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے معاہدے”کاسا1000 “ پر دستخط ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چاروں ممالک کے وفود کے درمیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اجلاس میں طے پانے والے معاہدے کے تحت کرغستان اور تاجکستان ،افغانستان کے راستے پاکستان کو700میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے ۔منصوبے پر کام رواں سال شروع ہوگا جس پر ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی جبکہ2016 سے2017 تک بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :