اہم کیسوں کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مضبوط کیا جائے‘ قمر زمان چوہدری ،انکوائری‘ تحقیق اور تفتیش کیلئے نئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز جاری کئے جائیں‘ چیئرمین نیب

جمعرات 20 فروری 2014 07:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ اہم کیسوں کی تفتیش کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مضبوط کیا جائے اور انکوائری ‘ تحقیق ‘ تفتیش میں شفافیت کی لئے نئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر جاری کئے جائیں اخلاص اور مقصد کی دیانتداری کے ساتھ نظر ثانی شدہ ایس او پیز سے صوابدید میں کمی اور شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر کے تحت ماسٹر ٹرینر پروگرام میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین نیب نے تحقیق کاروں اور تفتیش کاروں کو نصیحت کی کہ وہ اپنی مہارت کو بہتر بنائیں اور تمام علاقائی بیوروز پریمیئر اینٹی کرپشن واچ ڈاگ کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد کی لئے کام کے طریقہ کار میں شفافیت لائیں۔

(جاری ہے)

بیورو تربیت کو مستقل بنا کر کرپشن کے خلاف کوششوں میں تیزی کیلئے طریقے سے عملدرآمد کر سکتے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے تحقیقاتی افسران کو بہتر تربیتی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

جنہیں ابتدائی تربیت کے بعد علاقائی جگہوں پر تعینات کیا جائے ماسٹر ٹرینر انہیں تکنیک اور مہارت کے حصول میں مدد کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کاروں اور تحقیق کاروں کو بہتر نتائج کے حصول کے لئے فعال تعاون پیدا کرنا چاہیے اور کیسوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے ان کی کوششوں سے بیورو پر عوام کے اعتماد اور بھروسے میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :