کل جماعتی کانفرنس کے بعد سے اب تک 460معصوم لوگ شہید ہوئے ، 114فوجی شامل ہیں ،سکیورٹی حکام

جمعرات 20 فروری 2014 07:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20فروری۔2013ء) سکیورٹی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس جو 10ستمبر 2013ء کو ہوئی تھی کے بعد سے اب تک 460معصوم لوگ شہید ہوئے ہیں جن میں 114فوجی شامل ہیں ، یہ تمام لوگ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہید ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی حکام کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 10ستمبر 2013ء سے اب تک 460معصوم لوگ جن میں 308سویلین ،114ملٹری اور38پولیس اہلکار شامل ہیں دہشتگرد حملوں میں شہید ہوئے ہیں اور 1264 افراد جن میں 684سویلین ، 531فوجی اور 49پولیس والے شامل ہیں پورے ملک میں زخمی ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :