امریکہ‘ بھارت کا جہادی تنظیموں کے حامی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ

بدھ 19 فروری 2014 03:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء) امریکہ اور بھارت نے تمام جہادی تنظیموں کے فنانشل نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت وزیر مملکت برائے داخلہ ”آر پی این سنگھ“ نے لوک سبھا اجلاس کے دوران بتایا کہ پاکستانی جہادی تنظیموں کیلئے فنڈز ریزنگ کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ 2013 ء میں امریکہ بھارت دو طرفہ مذاکرات میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک موثر حکمت عملی بنائی جائے گی جس کے تحت دونوں ممالک ایسے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کریں گے جو پاکستانی جہادی تنظیموں کو مالی معاونت کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :