بجلی کے نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

بدھ 19 فروری 2014 03:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء ) پہاڑوں پر برف جمنے اور دریاؤں میں پانی کا بہاوٴ کم ہونے کے باعث جنوری میں سستی پن بجلی کی پیداوار کم رہی، مہنگے ذرائع سے زیادہ بجلی پیدا ہونے کے باعث جنوری کے نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا کو بجھوائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں پن بجلی کی پیداوار صرف ساڑھے 13فیصد رہی جبکہ 55فیصد بجلی مہنگے تیل پر پیدا ہوئی۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی فی یونٹ فیول لاگت دو روپے بڑھ گئی ، نیپرا جلد ہی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کے بعد بجلی قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :