چین کی طالبان کی طرف سے23پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے کی مذمت،اہلکاروں کو اس وقت شہید کیا گیا جب امن مذاکرات جاری تھے،ترجمان چینی وزارت خارجہ

بدھ 19 فروری 2014 03:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)چین نے طالبان کی طرف سے 23 پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے کی مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی دفتر خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کو طالبان کی طرف سے شہید کئے جانے کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کو اس وقت شہید کیا گیا جب طالبان کے ساتھ امن مذاکرات جاری تھے،انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ پاکستانی حکومت اور عوام کی قومی سلامتی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،چین پاکستان کی ملکی حالات کے مطابق سیکورٹی پالیسی کی بھی حمایت کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں معاشی اور سماجی استحکام آئے گا۔

متعلقہ عنوان :