پرویز مشرف سماعت میں وقفہ کے دوران عدالت پہنچ گئے،ججوں کامشرف کو کھڑے ہونے کا حکم دیدیا، مشرف کا ججوں کو سیلوٹ،پھر بیٹھنے کی اجازت مل گئی

بدھ 19 فروری 2014 03:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19فروری۔2014ء)غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو کھڑے ہونے کا حکم دیدیا، مشرف کا ججوں کو سیلوٹ،پھر بیٹھنے کی اجازت مل گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت میں وقفہ کے دوران پرویز مشرف عدالت میں اپنے ضامن راشد قریشی کے ہمراہ کمرہ عدالت میں داخل ہوئے اور کچھ دیر بعد خصوصی عدالت کے جج صاحبان کے آنے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے ساتھ پرویز مشرف عدالت میں موجود ہیں جس پر جسٹس فیصل عرب نے پرویز مشرف سے کہا کہ وہ اپنی سیٹ پر کھڑے ہوں اس پر پرویز مشرف نے کرسی سے اٹھ کر جج صاحبان کو سلوٹ کیا بعد ازاں عدالت نے انہیں بیٹھنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :