عبدالباسط بھارت میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینا ت،آئندہ چند روز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

منگل 18 فروری 2014 07:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) سابق ترجمان دفتر خارجہ اور جرمنی میں پاکستان کے سفیر عبدالباسط کو بھارت میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عبدالباسط کو بھارت میں پاکستان کا نیا ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے ۔ جو آئندہ چند روز میں بھارت میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے عبدالباسط دفتر خارجہ میں ترجمان بھی رہ چکے ہیں اور وہ اس وقت جرمنی میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :