کشمیری حریت پسندوں کیساتھ آئین کے دائرے میں رہ کر بات ہوسکتی ہے‘ بھارتی وزیراعظم،جموں و کشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں‘ فوج و دیگر سکیورٹی ادارے کنٹرول لائن پر دراندازی روکنے میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے‘ من موہن سنگھ

منگل 18 فروری 2014 07:21

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت تمام پڑوسی ممالک کیساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے تاہم کچھ ممالک سے خطرات موجود ہیں جن سے نمٹنے کیلئے فوج مکمل طور پر تیار ہے‘ جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہورہے ہیں‘ حریت پسندوں کیساتھ آئین کے دائرے میں رہ کر بات چیت ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راشٹریہ میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے من موہن سنگھ نے کہا کہ سرحد پر دراندازی روکنے کے حوالے سے گذشتہ سال بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

ہماری افواج نے دراندازی کی کوششیں ناکام بنائیں اب جموں و کشمیر سمیت دیگر شورش زدہ علاقوں میں حالات بہتر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے حریت پسندوں سمیت تمام گروپوں کیساتھ بھارتی آئین کے دائرے میں رہ کر بات چیت شروع ہوسکتی ہے۔