غداری مقدمہ کی سماعت آج، سابق صدر کی خصوصی عدالت میں پیشی متوقع ،مشرف کی عدالت میں پیشی ،خبریں قیاس آرائیاں ہیں،آج سرپرائز دینگے، قصوری

منگل 18 فروری 2014 07:18

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18فروری۔2014ء )سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت آج ( منگل کو ) خصوصی عدالت میں ہوگی جہاں متوقع طورپر سابق صدر عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ سابق چیئرمین اوگرا تو قیر صادق غیر قانونی تقرری و اوگرا کرپشن کیسز کی سماعت آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوگی جہاں سماعت کے موقع پر دو دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت اہم ملزمان عدالت میں پیش ہوں گے۔

آج منگل کوپرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوگی۔

(جاری ہے)

آج ہونے والی سماعت کے موقع پر عدالت نے پرویز مشرف کو پیش ہونے کے لئے عدالت طلب کر رکھا ہے اور عدم پیشی کی صورت میں عدالت سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سمیت دیگر آپشن پر غور کر سکتی ہے۔ادھرسابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے آج منگل کو غداری کیس میں خصوصی عدالت میں پیش ہو نے سے متعلق انکے سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ یہ خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں، پیر کی شام میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ ہم آج ایک بار پھر سرپرائز دیں گے،اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سرپرائز کچھ بھی ہوسکتا ہے، انتظار کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :