حکومت ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ہمارے ساتھیوں کومسلسل جیلوں سے نکال کرشہیدکررہی ہے ،تحریک طالبان مہمندایجنسی،اپنے ساتھیوں کاانتقام لیناجانتے ہیں ،ایف سی کے 23یرغمال اہلکاروں کوماردیاہے ،حکومت نے روش نہ بدلی تومستقبل میں اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل ہوگا،ترجمان عمرخراسانی کامیڈیاکوبیان

پیر 17 فروری 2014 08:14

مہمندایجنسی(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)تحریک طالبان مہمندایجنسی نے کہاہے کہ حکومت نے ایک طرف مذاکرات کاسلسلہ شروع کیاہے تودوسری طرف ہمارے قیدی ساتھیوں کومسلسل جیلوں سے نکال کرشہیدکررہی ہے ،تاہم حکومت پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ ہم اپنے ساتھیوں کاانتقام لیناجانتے ہیں ،انہوں نے دعویٰ کیاکہ حکومت کے اس اقدام کے جواب میں ہم نے ایف سی کے یرغمال بنائے گئے 23اہلکاروں کوموت کے گھاٹ اتاردیاہے اوراگرحکومت نے روش نہ بدلی تومستقبل میں ہماراردعمل اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

تحریک طالبان مہمندایجنسی کے ترجمان عمرخراسانی نے اتوارکومیڈیاکوجاری ایک بیان میں کہاکہ 28جنوری کومہمندایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے زیارت کلے سے تعلق رکھنے والے کفایت اوراس کے ساتھ ایک اورساتھی گل رحمن کوخفیہ اداروں نے کراچی میں شہیدکیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعدچھ فروری کوخیبرایجنسی کے کوکی خیل قوم سے تعلق رکھنے والے ہمارے دوساتھیوں نویداورحمزہ کوجیل میں شہیدکرنے کے بعدان کی لاشیں یونیورسٹی ٹاوٴن کے علاقے میں پھینک دی گئی ،اس کے دودن بعد8فروری کوخیبرایجنسی کے ملک دین خیل قوم سے تعلق رکھنے والے دوساتھیوں امداداورقاری عمرکوشہیدکرنے کے بعدان کی لاشیں پشاورکے علاقے ٹاوٴن میں پھینک دی گئی ۔

14فروری کوایک ساتھی حمیدکوپشاورمیں شہیدکرنے کے بعداس کی لاش روڈپرپھینک دی گئی ،اس کے بعد15فروری کونوشہرہ میں ہمارے سولہ ساتھیوں کی لاشیں پھینک دی گئی جن میں چارکے نام معلوم ہوسکے اورباقی کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے ،جن چارساتھیوں کے نام معلوم ہوئے وہ غلام حیدرشہنشاہ ،عمراورعبدالخالق ہیں جن کاتعلق مہمندایجنسی کے علاقے تحصیل پنڈیالی سے تھا۔

ان واقعات پرہم مسلسل حکومت کومیڈیاکے توسط سے متنبہ کررہے تھے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں سے بازرہے اورہمارے ساتھیوں کی شہادت کایہ سلسلہ روک دے کیونکہ قیدیوں کی رہائی کامطالبہ ہمارابنیادی ممکنہ مطالبہ ہے ،لیکن حکومت گویامذاکرات سے قبل موقع کوغنیمت سمجھ کرہمارے ساتھیوں کومسلسل شہیدکررہی تھی لہذاان ساتھیوں کے انتقام کی خاطرہم نے آج ایف سی کے 23اہلکاروں کوقتل کیاجوکہ جون 2010ء کوہم نے شونکڑئی پوسٹ پرگرفتارکرلئے تھے ہم اس موقع پرحکومت پریہ واضح کردیناچاہتے ہیں کہ ہم اپنے ساتھیوں کاانتقام لیناجانتے ہیں اوراگرحکومت اپنی اس روش سے بازنہ آئی تومستقبل میں ہماراردعمل اس سے بھی سخت ہوسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :