طالبان تشدد بند کر کے مذاکرات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں،مولانا فضل الرحمن،جے یو آئی مذاکرات کی حامی ہے،ہمیں ملک کو دشمنوں سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کندیاں میں گفتگو

اتوار 16 فروری 2014 08:04

کندیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)جے یو آئی (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے مذاکرات کے حق میں ہے ۔ہم توازل سے ہی امن کے داعی ہیں اور رہیں گے۔ حکومت اگر مذاکرات کے لئے مخلص ہے تو طالبان ہی مخلص رہیں اور تخریبی کارروائی نہ کریں۔یہ ملک سب کا برابر ہے ۔کوئی طالبان ہے یا نان طالبان۔سب ملکر اسے دشمن سے بچائیں اور متحدہو کر ہی ملک کو مسائل سے نکالیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کندیاں میں صدر جے یو آئی کندیاں مولانا نذیر احمد کی وفات پر ان کے صاحبزادے عبدالباسط سے فاتحہ خوانی کے بعد حاضرین سے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور میں ہے اور دشمن کے نرخ میں ہے اس وقت امن وامان اور اتحادکی ضرورت ہے ۔حکومت اگر طالبان کو مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے تو اس سے فائدہ اٹھائیں اور مذاکرات میں سنجیدگی دکھائیں۔ہم بھی مذاکرات کے حق میں ہیں ۔تخریبی کارروائیاں اچھی نہیں ہیں ۔حکومت پاکستان اور بھارت مل بیٹھ کر مقبوضہ کشمیر کا بھی اب حل نکالیں اب نکالیں کا دور نہیں ۔دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اور حالات ایٹمی جنگ کی طرف نہ جائیں ۔بعد ازاں وہ اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :