جنرل راشد محمود سے امریکی کانگریس کی دفاعی اپروپریشن کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین روڈنی فرے لنگوسین کی وفد کے ہمراہ ملاقات، افغانستان کی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

اتوار 16 فروری 2014 08:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)چےئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے امریکی کانگریس کی دفاعی ایروپریشن کی ذیلی کمیٹی کے چےئرمین روڈن فرے لنگوسین نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں وفد نے دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی،ملاقات میں 2014ء کے بعد افغانستان کی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی،وفد میں دوسرے ارکان کانگریس میں پیٹ وسکلوسکی،کین کلورٹ اور جم موران شامل تھے۔