کراچی،سی آئی ڈی اینٹی ٹیرر ازم پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی ،القاعدہ وابستہ 3مبینہ کارکنوں کو گرفتار اوراسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ

ہفتہ 15 فروری 2014 07:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء)سی آئی ڈی اینٹی ٹیراریزم پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ،مبینہ طور پر القاعدہ تنظیم سے وابستہ 3مبینہ کارکنوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جمعہ کو اپنے دفتر میں سی آئی ڈی اینٹی ٹیراریزم پولیس کے انچارج راجہ عمر خطاب نے صحافیوں کو بتایا کہ جامعہ کراچی میں القائدہ کا نیٹ ورک کام کررہا ہے جس میں پروفیسر بھی شامل ہیں۔

ایسے ہی ایک گروپ کو پکڑا گیا ہے جو کافی عرصے سے کارروائیاں کررہا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی نشاندہی پر ایک لیبارٹری پرچھاپہ بھی مارا گیااوردھماکے میں استعمال ہونے والا مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملزمان موبائل فون کے بجائے ای میل پر پیغام رسانی کرتے تھے۔راجہ عمر خطاب کے مطابق مذکورہ گروپ کا امیر وزیرستان میں ہے جبکہ وہ کارروائیاں کراچی میں کرتے تھے۔ ملزمان جامعات میں طلبہ کو دہشت گردی پر اکسایا کرتے تھے اور یہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔سی آئی دی پولیس کے مطابق ملزمان میں جنید عالم، ارمان اور عرفان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری تعداد میں سرکٹ ،جہادی لٹریچر اور باردو اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :