اسلحہ خریداری سکینڈل میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ امیر حیدر ہوتی نے اپنا بیان احتساب عدالت میں ریکارڈ کرایا

ہفتہ 15 فروری 2014 07:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) اسلحہ خریداری سکینڈل‘ سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ امیر حیدر ہوتی نے اپنا بیان احتساب عدالت میں ریکارڈ کرادیا۔ نیب حکام کی سابق وزیراعلی سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلحہ خریداری کیس سکینڈل میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ امیر حیدر ہوتی کو 14 فروری کو طلب کررکھا تھا تاہم سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وہ 13 فروری بروز جمعرات احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

احتساب عدالت کے حکام نے ان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور تفصیلی سوالات کئے۔ ان کیساتھ ان کے رشتہ دار علی رضا نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد عدالت نے علی رضا کو 14 روز کیلئے مزید ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

متعلقہ عنوان :