سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن سلطان عبدالعزیز آج پاکستان پہنچیں گے،تین روزہ دورے کے دوران صدر‘ وزیراعظم سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے

ہفتہ 15 فروری 2014 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15فروری۔2014ء) سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن سلطان تین روزہ دورے پر (آج) ہفتہ کو پاکستان پہنچیں گے۔ وہ (آج) 15 فروری سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ تین روزہ دورے کے دوران سعودی ولی عہد دفاعی تعاون سمیت مختلف منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کے مطابق وہ اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس موقع پر دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے انہیں دورہ پاکستان کی عوت دی ہے۔ ان کیساتھ وزیر معیشت‘ وزیر تجارت و صنعت اور وزیر محنت و خارجہ امور سمیت اعلی سطح کا تجارتی وفد بھی اسلام آباد آئے گا۔

(جاری ہے)

ولی عہد بننے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ اس سے قبل وہ 1998ء میں بطور گورنر ریاض پاکستان آئے تھے۔

ان کے دورے سے پاک سعودی تعلقات میں اضافہ ہوگا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھے گی۔ ان سے سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کی مزید برآمد پر بھی تبادلہ خیال ہوگا اور سعودی عرب میں مقیم پندرہ لاکھ پاکستانی محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کیلئے ویزے کی شرائط میں نرمی پر بھی بات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :